
روزانہ افطار کا اہتمام
الحمداللہ خانقاہِ بخاریہ 89 میں روزانہ افطار کا بھرپور اہتمام کیا جاتا ہے جس میں مریدین و معتقدین کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد امیر و بانی خانقاہِ بخاریہ 89 قبلہ اباجی سرکار دامت برکاتہم العالیہ کے ساتھ افطاری کرتی ہے۔ بعد افطار ضرورت مندوں کی اباجی سرکار کے ہاتھوں مالی مدد بھی کی جاتی یے۔ یہ سب مخیر حضرات کی بے لوث اور بلاغرض تعاون کی بنا پر ممکن ہوتا ہے جو کبھی منظر عام پر نہیں آتے مگر خانقاہ اور اباجی کی مدد کیلئے ہماتن گوش رہتے ہیں۔ آپ بھی اس کار خیر میں شامل ہوسکتے ہیں۔ نیچے دیئے گئے اکاؤنٹ نمبر پر اپنے صدقات، عطیات، خیرات، فطرہ، فدیہ اور زکوٰۃ جمع کرواسکتے ہیں۔ یہاں اس بات کو باور کرایا جاتا ہے کہ تمام تر مالی امداد صرف اور صرف اکاؤنٹ میں جمع کرائیں یا خانقاہ میں موجود راہ اللہ کے باکس میں ڈالیں۔ مریدین اپنی امداد قبلہ اباجی سرکار دامت برکاتہم العالیہ کے ہاتھ میں بھی جمع کرواسکتے ہیں۔ اگر کوئی بھی شخص خانقاہِ بخاریہ 89 کے نام پر آپ سے امداد طلب کرے تو انتظامیہ کو فوراً اطلاع کریں۔ جزاک اللہ خیراً۔